پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے کیلئے پْرجوش ہوں، ڈیرل مچل

0
23

آکلینڈ (این این آئی) نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں۔ایک بیان میں ڈیرل مچل نے کہا کہ پی ایس ایل کے آنے والے سیزن کیلئے منتخب کرنے پر لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ایونٹ میں کھیلنے کیلیے پرجوش ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور پورے پاکستان میں لاہور قلندرز کے فینز سے ملاقات ہو گی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اب میری ٹیم میں ہیں، سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ڈیرل مچل نے یہ بھی کہا کہ میں منتظر ہوں کہ فاسٹ بولرز اپنی ٹیم کیلیے بہترین کارکردگی دکھائیں، مجھے امید ہے کہ ہمارا سیزن کامیاب ہوگا، پاکستان میں وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔