نئی دہلی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آمد کے معاملے پر سیکرٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کا موقف سامنے آ گیا۔اس معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، یہ آئی سی سی کے ساتھ ہماری گفتگو کا حصہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے، سب اثرات کو سامنے رکھ کر کوئی قدم اٹھایا جائے گا، بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی سمجھوتے کا فارمولا نکالنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میزبان ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اس صورتحال کا فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام کپتانوں کا روایتی میڈیا سیشن پاکستان میں ہو گا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہو گا جس میں ٹیمیں مدعو ہوں گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...