اسلام آباد(این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔سی پی پی اے کے مطابق درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی، دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے...
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے...
راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔اڈیالہ...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں،طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی...
اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا،مولانا فضل...
چار سدہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ...
کشتی حادثہ،ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں مراکش روانہ
گوجرانوالہ (این این آئی)مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کیلئے مراکش...