لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاما توسو شوئیچی نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا ، دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 2022 کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر بھی کیا۔جاپانی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی جو انہوں نے قبول کرلی، جاپانی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے عوامی وفلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کو بھی سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...