چار سدہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں،آپ ہماری بات سمجھیں، ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اْڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیرنہیں، صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں،اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے، ہم اس پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے دلیل اور محبت سے بالادست قوتوں کو سمجھایا ہے،جھوٹ موٹ اور دھاندلی کے الیکشن سے حسینہ واجد بھی جیتی تھی۔ شرافت سے ہماری بات مان لو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ختم نبوت کے عقیدے کا تحفظ کیا، مدارس پر ہر طرف سے حملے شروع ہو چکے ہیں، مدارس کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں،دنیا چاہتی ہے کہ مدارس کا سلسلہ ختم ہو جائے جبکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کے باوجود مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اہوںنے کہاکہ مدارس ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریز وں کی بھی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے لیے نظام حیات بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا، اس میں فوجی عدالتوں کو مضبوط کیا گیا، اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات محدود کیے گئے تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارا ملک سرتاپا سود میں ڈوبا ہوا ہے،سارے ادارے اور بینک سودی نظام پر چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں۔ لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پر ہما را اختیار ہے،یہ وسائل کسی کا باپ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا،خیبر پختون خوا میں امن و امان یا حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ نااہل حکمران بتائیں کہ کیا الٰہ دین کا چراغ ملا ہے؟،حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے۔
مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے...
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے...
راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔اڈیالہ...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں،طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی...
اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا،مولانا فضل...
چار سدہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ...
کشتی حادثہ،ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں مراکش روانہ
گوجرانوالہ (این این آئی)مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کیلئے مراکش...