اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں،190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے،بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے، یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے موقف کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلہ سنانے میں تاخیر تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جیل سے ضمانت پر ہی باہر آ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ القادر ٹرسٹ میں ستر ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شہزاد اکبر نے بھی پیسے لیے،برطانیہ کی کرائم ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو دیئے گئے،القادر ٹرسٹ کیس میں منی لانڈرنگ کو پکڑا،بانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں بند لفافے کی منظوری دی،ملک ریاض کو اڑھائی سو ارب روپے کا جرمانہ ہوا تھا ،ملک ریاض کا جرمانہ اور منی لانڈرنگ کا پیسہ حکومت پاکستان کو ملنا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں جرمانے کی رقم کو ذاتی حیثیت میں استعمال ہوا،اس کیس میں شہزاد اکبر نے ککس بیکس لیں، اور 450 کینال زمین پر ٹرسٹ بنا کر بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو ٹرسٹی بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 190 ملین پاونڈ کیس میں بار بار جھوٹ بولا گیا،بانی پی ٹی نے عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کا ڈرامہ کیا،پوری قوم کو سائفر کی پوری کہانی معلوم ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم اے جھوٹ بولا،۔انہوںنے کہاکہ جذباتی قوم نے گاڑیوں کے پیچھے لکھا کہ ہم کوئی غلام ہیں،ہم کوئی غلام ہیں کا نعرہ اچھا تھا، آج پی ٹی آئی امریکہ کی جانب دیکھ رہی ہے،ہم کوئی غلام ہیں کا مطلب امریکہ بانی پی ٹی آئی کو قید سے نجات دلائے اور پھر میں قوم کو امریکہ غلامی سے نجات دلاؤں گا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ ڈی چوک میں 278 لاشوں کاف شور مچانے کے بعد 12 لاشوں کی بات کی گئی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے لڑنے کے بجائے ریاست سے لڑ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہہم واحد اسلامی ملک ہیں جو ایٹمی طاقت ہے، ہمیں کئی ممالک پابندیوں میں جکڑنا چاہتے ہیں،ہم دست بدست طاقت سے کوئی نہیں ہرا سکتا، ریاستی اداروں کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سازشیں ہو رہی ہیں
مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے...
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے...
راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔اڈیالہ...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں،طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی...
اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا،مولانا فضل...
چار سدہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ...
کشتی حادثہ،ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں مراکش روانہ
گوجرانوالہ (این این آئی)مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کیلئے مراکش...