واشنگٹن (این این آئی ) نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ تعمیر نو کے عمل کے دوران غزہ کی آبادی کے ایک حصے کو پٹی سے باہر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی نیٹ ورک نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انڈونیشیا کو ان ممالک میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے جو غزہ کی 20 لاکھ آبادی کی عارضی طور پر میزبانی کر یں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے لیے ایلچی اسٹیو وٹ کوف اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے دورے پر غور کر رہے ہیں۔وٹ کوٹ آنے والے ہفتوں اور مہینوں کے دوران خطے میں نیم مستقل موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان مسائل کو تلاش کیا جا سکے جو اس کے خیال میں معاہدے کے خاتمے اور حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کو کسی بھی لمحے روک سکتے ہیں۔دریں اثنا وٹ کوف اسرائیلیوں اور 20 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے طویل مدتی استحکام کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدے کے تین مراحل سے ہوتا ہوا گزرتا ہے۔ امریکی نیٹ ورک کے مطابق فی الحال سب سے اہم چیز جو ٹرمپ کے ایلچی کو پریشان کر رہی ہے وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ناگزیر روزانہ بات چیت کے نتیجے میں بے ہنگم واقعات کا رونما ہونا ہے جو غزہ اور اس کے آس پاس زمین پر وقوع پذیر ہوسکتے ہیں۔ٹرمپ اور ان کی ٹیم معاہدے کے موجودہ مرحلے کا انتظام کر رہی ہے اور اگلے مرحلے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ ٹرمپ اور ان کی ٹیم طویل مدتی حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ اگر ہم غزہ کے لوگوں کی مدد نہیں کرتے، اگر ہم ان کی زندگیوں کو بہتر نہیں بناتے، اگر ہم انہیں امید کا احساس نہیں دلاتے ہیں تو وہاں بغاوت ہو جائے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...