فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا فوری احترام کریں ، پوپ فرانسس

0
19

غزہ(این این آئی)مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری عمل کیا جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے پیر کو جاری اپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے والے ثالثوں کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھائیں۔ اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔پوپ فرانسس نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق غزہ میں جنگ بندے کے اس معاہدے کا احترام کریں گے۔