گوادر(این این آئی)سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چین کی اہم شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہے جس نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی تھی اور پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی تھی جس نے 11 بج کر 11 منٹ پر لینڈ کیا۔کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا گیا۔اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہوئی۔فلائٹ ریڈار پر نیو گوادر ایئر پورٹ کے مقام کو ٹیگ کیا گیا، اس کے ساتھ ہی فلائٹ ریڈار پر پرانے گوادر ایئر پورٹ کے مقام سے ایئر پورٹ ٹیگ ہٹا دیا گیا ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔ نیو گوادر ایئر پورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔نیو گوادر ایئر پورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024ء کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیا تھا تاہم ایئر پورٹ پر پروازوں کی باقاعدہ لینڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے لینڈ کر سکیں گے، 430 ایکڑ پر مشتمل گوادر ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ایئرپورٹ پر جدید سکیورٹی اور مسافروں کو سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...