جوہانسبرگ (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کے بعد اسکواڈ میں شامل اینرک نوکیا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔نوکیاکی انجری کے بعد جیرالڈ کوئیٹزی کا نام ان کے متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اب کوئیٹزی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔اس انجری کی وجہ سے کوئیٹزی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی کی پاکستاں میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی میڈیکل ٹیم کوئیٹزی کی انجری کی نگرانی کرے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...