لاہور(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام اور فنشنگ کے مرحلے کا جائزہ لیا۔وفد میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگر ، جی ایم کرکٹ وسیم خان ، شعبہ براڈ کاسٹ اور ایونٹس کے دیگر افراد شامل تھے۔وفد نے مین بلڈنگ کے آفسز کی تعمیر کے کام اور پویلینز کی بلڈنگ کی فنشنگ کے کام بھی دیکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر جواد قاضی نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی اور 30 جنوری تک فنشنگ کا تمام کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگی جبکہ بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...