نیویارک(این این آئی) آج کے جدید دور میں ہم سب بلیوٹوتھ ایئربڈز عام استعمال کر رہے ہیں۔ اب ایک کمپنی نے خاصل طبی مقاصد کے لییایئربڈز بنائے ہیں جو کار کے اندر معمولی سرسراہٹ خارج کرکے بہت موثر انداز میں کان کے امراض سے آگاہ کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئربڈز کو ایئرہیلتھ سسٹمز کا نام دیا گیا ہے اور جب انہیں کان سے لگایا جاتا ہے تو ان سے ہلکی سی آواز خارج ہوتی ہے جو کان کے اندر سفر کرتی ہوئی طبلِ گوش (ایئرڈرم)تک پہنچتی ہے۔ اس دوران اندرونی تھرتھراہٹ اور آواز کے سفر سے کان کی اندرونی ساخت بھی سامنے آجاتی ہے۔یہ ڈیٹا اندونی اسمارٹ فون تک پہنچتا ہے اور وہاں سے ایک ڈیپ لرننگ آن لائن پلیٹ فارم پر جاتا ہے۔ یہاں مصنوعی ذہانت اور دیگر مثالوں سے تمام ڈیٹا کا جائزہ لیا جاتا ہے اور سافٹ ویئر بتاتا ہے کہ کان کے اندر کون سی ممکنہ خرابیاں یا مرض ہوسکتا ہے؟ماہرین کے مطابق کان میں تین تام اقسام کے مختلف امراض بار بار رونما ہوتے ہیں، اول ان میں کان کے میل کی وجہ سے بندش، طبلِ گوش یا ایئرڈرم کا پردہ پھٹ جانا اور سوم اوٹوٹِس میڈیا نامی عام انفیکشن شامل ہے جو کان کی اندرونی جیومیٹری کو تبدیل کردیتے ہیں اور آواز کا سفر اسے 82 فیصد درستگی سے پکڑ لیتا ہے۔اگلے مرحلے میں اسے 92 افراد پر آزمایا گیا تو ایئربڈز کی آواز سے 27 افراد تندرست قرار پائے، 22 افراد کے طبلِ گوش متاثر تھے، 18 افراد کان کے میل کی بندش سے متاثر تھے اور کل 25 مریض اوٹوٹس میڈیا کے شکار تھے۔اسے جامعہ بفیلو کے سائنسداں زین پینگ اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں بزرگ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان میں انفیکشن یا بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ اس طرح یہ دنیا کے پہلے ہیڈفون ہیں جو کان کی صحت پر مسلسل نظر رکھتے ہیں اور بیماریوں سے خبردار کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...