مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کی شام محصور فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فوج کیحملے میں مزید گیارہ افراد شہید ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے اپنے مزید بیان میں مزید کہا کہ غزہ پرجمعہ کو اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر41ہوگئی ہے۔ان میں پندرہ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔ان کے علاوہ 311 افراد زخمی ہوئے ہیں اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسرائیل نے دعوی کیا کہ غزہ سے ایک ناکام راکٹ فائر کے نتیجے میں جبالیہ کیمپ میں بچوں سمیت عام شہری مارے گئے۔جبالیہ کیمپ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...