بے گھر افراد شمال کی طرف جا سکیں گے،حماس نے سیز فائر کے ساتویں دن کی تفصیلات بتا دیں

0
22

غزہ(این این آئی)حماس نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے ساتویں دن بے گھر افراد جنوبی اور شمالی غزہ کے درمیان منتقل ہو سکیں گے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کے ساتویں دن بے گھر افراد کو شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ معاہدے کے ساتویں دن معائنہ کے بعد گاڑیوں کو نیٹزارم کے محور کے شمال میں واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔ بے گھر ہونے والے پیدل چلنے والوں کو معاہدے کے 22ویں دن بغیر معائنہ کیے صلاح الدین سٹریٹ کے شمال میں واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔