نیویارک(این این آئی )رواں سال 2025 کے پہلے دنوں میں ارب پتیوں کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے۔ دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں 3.7 ملین ڈالر فی منٹ کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سال کے پہلے 23 دنوں میں ان کی دولت میں تقریبا 105 بلین ڈالر اضافہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے۔ ٹاپ ٹین کی دولت میں تقریبا 191 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس سال کے 23 دنوں میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت تقریبا 5.82 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس میں صرف 10 امیر ترین افراد کے 2.1 ٹریلین ڈالر شامل ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت تقریبا 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ایلون مسک کی کل دولت 440 ارب ڈالر ہوگئی اور اس سال کے 23 دنوں میں ہونے والا اضافہ 8 ارب ڈالر رہا۔جیف بیزوس کی مجموعلی دولت 254 ارب ڈالر ہے اور اس سال کا اضافہ 15 ارب ڈالر ہے۔مارک زکربرگ 221 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ہیں اور امسال کا اضافہ 13 ارب ڈالر ہے۔لیری ایلیسن کی دولت 209 ارب ڈالر ہے اور 23 دنوں میں ان کی دولت میں اضافہ 17 ارب ڈالر ہے۔برنارڈ آرناولٹ کی دولت ویسے تو 197 ارب ڈالر ہے۔ اضافے کو دیکھیں تو وہ 21 ارب ڈالر رہا۔لیری پیج کی دولت 176 ارب ڈالر ہے اور امسال کا اضافہ 8 ارب ڈالر ہے۔سرگئی برن کی کل دولت 166 ارب ڈالر ہے اور اس میں سے 7 ارب ڈالر ان کے پاس اس سال آئے ہیں۔بل گیٹس کے پاس 165 ارب ڈالر ہیں جن میں سے 6 ارب ڈالر اس سال کے ہیں۔اسٹیو بالمر کی دولت 155 ارب ڈالر ہے اس سال کے 8 ارب ڈالر ملا کر۔وارن بفیٹ 144 ارب ڈالر کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس سال کے 23 دنوں میں 2 ارب ڈالر کمایا ہے۔اس سال اب تک سب سے زیادہ اضافہ ارب پتی برنارڈ ارنولٹ کے لیے ہوا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...