سعودی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے، لبنانی ہم منصب کی جانب سے استقبال

0
25

ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بیروت پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق یہ تقریبا 15 برسوں میں کسی بھی سعودی اعلی ذمے دار کا لبنان کا پہلا دورہ ہے۔ بیروت کے ہوائی اڈے پر لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔سعودی وزیر خارجہ اس دورے میں لبنان کے نئے صدر جوزف عون سے ملاقات کریں گے۔ وہ 9 جنوری کو صدر منتخب ہوئے تھے۔لبنان میں صدر کے انتخاب کا بحران حل کرنے میں جن پانچ ممالک نے معاونت کی ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔ مملکت کئی دہائیوں سے لبنان کے لیے مرکزی سپورٹر رہا ہے۔