لاہور(این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں اب 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں، یہ بڑی اسکور اسکرینیں اسٹیڈیم کے دائیں اور بائیں جانب نصب کی گئی ہیں۔ان اسکرینوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے جبکہ فلڈ لائٹس ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں فینز کی تفریح کے لیے لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہی ہے۔پی سی بی کے مطابق اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دوسری کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے،صدر...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا...
وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا،بلاول بھٹو زر...
اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(این این آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری...
پی ٹی آئی نے ہمارے جواب سے پہلے ہی ذہن بنا لیا کمیشن نہیں...
اسلام آباد(این این آئی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جواب سے پہلے ہی...