راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے،غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساب وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پلس اور مائنس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں بلکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگست کا مہینہ ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے نیب میں ترامیم اپنے کیسز سامنے رکھ کرکی ہیں، اب احتساب ججز کی تقرری صدرنہیں بلکہ کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے ہیں، اشرافیہ کے لیے تو یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جب چیف الیکشن کمشنر پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...