اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کے لئے ایک فتنہ ہے، اس نے اداروں کو بھی لڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر اور ان کیساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں، پوری قوم شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔راجا ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہدا کے حوالے سے گھناؤنی حرکت کی گئی جس کی بھرپورمذمت کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو مزاح کا نشانہ بنانا شرمناک ہے، یقین ہے پروپیگنڈا کرنے والوں کو عمران خان نے شاباش دی ہوگی، کیوں کہ عمران خان کا یہی طرز عمل ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کرپٹ اور جھوٹا آدمی ہے، اس نے اس ملک کے اداروں کو بھی لڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس نے اپنے کارکنان کو 13 اگست کو کال دی ہے، یہ مجمع اکٹھا کرکے ڈی چوک جانے کا کہے گا اور فساد کی کوشش کرے گا۔راجا ریاض نے کہا کہ راناثنا پر منشیات کا مقدمہ جھوٹا تھا اور عمران خان کی ایما پر قائم ہوا تھا، اپنے دور میں اس نے25 ہزار ارب قرض لیا اور کام کچھ نہیں کیا، عمران خان اس ملک کے لیے ایک فتنہ ہے، نوجوان ایسے فتنے سے بچیں، فارن فنڈنگ ثابت ہونے پرعمران خان بطور چیئرمین استعفیٰ دیں، کرپشن کرنے والے فرح گوگی ویگر ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...