ایران کے جوہری ہتھیار دنیا کو تباہی کی طرف لے جائیں گے، ٹرمپ

0
29

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار دنیا کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ(ایرانی)جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتے، اگر انھوں نے حاصل کر لیے تو پھر سب ہی انھیں حاصل کر لیں گے اور اس کے بعد ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران سے متعلق معاملات اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔ انھوں نے یہ بات جمعرات کے روز وائٹ ہاس میں صحافیوں کو دیے گئے ایک بیان میں کہی۔امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس پر ٹرمپ نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تاہم اس امید کا اظہار کیا کہ معاملات اس نوعیت کے اقدامات کے بغیر حل ہو جائیں گے۔