پشاور(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم کسی اجازت کے منتظر ہوں۔عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمانت کرانے کے لیے عدالت آئے ہیں۔ عمر ایوب نے بتایا کہ 26 نومبر کو ان کے خلاف متعدد کیسز درج کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں اتنے شہروں میں کیسے جاسکتا ہوں، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔اس موقع پر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کے ختم ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر ان میں شرم و حیا ہے تو انہیں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ چیئرمین کو خط لکھے گئے تھے، لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے وہ کسی اجازت کے منتظر ہوں۔عمر ایوب نے کہا کہ کمیشن نہ بنانے کی وجہ سے پارٹی نے مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے موجودہ حالات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر حالات ٹھیک نہیں ہیں اور بارڈر پر بھی حالات خراب ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے اور 26ویں ترمیم پر ججز بھی بات کر رہے ہیں۔ پیکا ایکٹ میں ترامیم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافیوں کے گلے کا پھندہ ہے اور آزادی اظہار پر پابندی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہادر وزیراعلیٰ ہیں اور جنید اکبر پارٹی کے گراس روٹ ورکر ہیں جو پارٹی کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی متحد ہے اور جو لوگ پارٹی میں اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں، وہ محض خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے کمیشن نہ بنانے پر پارٹی نے مذاکرات سے بائیکاٹ کیا ہے اور 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں نام فائنل کر لئے جائیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔پی ٹی اّئی کے رہنما نے مزید کہا کہ اِنہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے، یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان
اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے...
حکومتی بدنیتی پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، شبلی فراز
فیصل آباد (این این آئی)پاکسان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومتی بدنیتی پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا فیصلہ...
بلاول بھٹو زرداری کا ملتان میں بائوزر دھماکہ میں جانی و مالی نقصان پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں بائوزر دھماکہ میں جانی و مالی نقصان...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیلاروس کے صدر الکسنڈر لوکا شنکو کو ساتویں...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلاروس کے صدر الکسنڈر لوکا شنکو کو ساتویں مرتبہ بطور صدر انتخاب پر مبارکباد...
وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے...