نیویارک(این این آئی) حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنری کے رہائشیوں کو ایک لاکھ 35 ہزار خیموں کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنری کو ایک لاکھ 35 ہزار خیموں اور کارواں کی فوری ضرورت ہے۔ حماس نے ایک بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے دونوں گورنریوں میں ہونے والی تباہی کا تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کراسنگ کو کھولنے کے لیے کام کریں اور لوگوں کو پناہ دینے کے لیے بنیادی سامان کی فراہمی پر توجہ دیں۔حماس نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس وقت 5500 سے زائد سرکاری ملازمین جنوبی اور وسطی گورنریٹس سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں سے غزہ اور شمالی گورنریٹس میں بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ سب اس وقت ہوا جب سیکڑوں ہزاروں بے گھر افراد نے پیر کی صبح جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شمالی غزہ کی وادی میں واپسی شروع کی مشکل صورتحال کے باوجود لوگوں نے زبردست خوشی کا مظاہرہ بھی کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...