اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرکے صنعتی شعبے کو 2.70 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی۔اس وقت صنعتی شعبہ کراس سسبڈی کے ذریعے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے خاندانوں کو سبسڈی فراہم کر رہا ہے، حکومت کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔وزارت توانائی میں موجود ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز آئی ایم ایف کو ارسال کی ہے، اس سے صنعتی شعبے کو فروری سے جون تک 37 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جبکہ سالانہ ریلیف کا تخمینہ 89 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یہ تجویز آئی ایم ایف کے سامنے گزشتہ ہفتے رکھی گئی تھی، جس کو آئی ایم ایف نے اس موقف کے ساتھ مسترد کر دیا ہے، کہ کسی مخصوص شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے حکومت پاور سیکٹر میں مجموعی اصلاحات پر کام کرے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ سبسڈی کے پروگرام پر پیش رفت کر رہی ہے اور امکان ہے کہ رواں سال جولائی تک اس کا اعلان کردیا جائے، قبل ازیں، آئی ایم ایف تمام اقسام کے ٹیکس ختم کرکے بجلی صارفین کو 4.80 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز کی بھی مخالفت کرچکا ہے۔ اس سے رہائشی صارفین کو سالانہ 580 ارب روپے کا ریلیف ملنا تھا، اور حکومتی ریونیو میں اتنی ہی کمی ہوجانی تھی، اس خسارے کو پورا کرنے کیلیے پاور ڈویڑن نے پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں میں کمی کرنے کی تجویز دی تھی۔ پاور ڈویڑن نے بجلی کے بلوں سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فردر ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، الیکٹریسیٹی ڈیوٹی اور ٹیلیویڑن فیس ختم کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن اس تجویز کو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے میں نااہلی کی وجہ سے مسترد کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں بھی ایک اور تجویز کو مسترد کرد یا تھا، جس میں 1.8 ہزار ارب روپے کے گردشی قرض کو سرکاری قرض میں تبدیل کرکے 4 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...