اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا ۔صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 2 جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ۔صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔صدر مملکت نے فتنة الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔
مقبول خبریں
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...