ملتان(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہاکہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے۔انہوںنے کہاکہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوزڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں کاشتکاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...