اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں،وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے یہ آفر بالکل درست ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بڑی مناسب آفر کی ہے، پورا سچ جاننا ہے تو 2014سے چیزوں کو شروع کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں نہیں، مذاکرات میں سننا بھی پڑتا ہے اور پی ٹی آئی کو سننے کی عادت نہیں۔طلال چوہدری نے کہاکہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی بھی ہو تو مانی جاتی ہے،یہ یک طرفہ طور پر مذاکرات سے دوڑے ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہاکہ باہر یہ کچھ اور بات کرتے ہیں اور اندر ان کے پاس دلیل نہیں ہوتی، ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے، ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا تو کیوں آفر کرتے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...