اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، جو ہمیں مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنما معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...