اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کرلی ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی کے تحت نئے پی ایس ڈی پی میں 80فیصد تک زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس سال تھروفارورڈ منصوبوں کا حجم 10ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ کے 10گنا لاگت کے مساوی منصوبے زیرالتوا ہیں۔ وفاقی حکومت اگلے سال صوبائی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہیں کرے گی صرف قومی اقتصادی کونسل سے منظور شدہ کم ترقی یافتہ اضلاع کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔اس سال جن منصوبوں کو مکمل فنڈز مل چکے ان کیلئے اگلے سال رقم مختص نہیں ہوگی۔ برآمدات اور پیداوار بڑھانے کے ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے بھی ترجیح قرار دیئے گئے ہیں۔ اگلے سال اڑان پاکستان کے ویژن کے مطابق منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کاروبار میں جدت اور تحقیق و ترقی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔وزارت منصوبہ بندی نے 31مارچ2025تک نئے منصوبوں کے پی سی ون طلب کرلیے۔ اقتصادی امور ڈویژن سے اگلے دو سال کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ بھی طلب کیا گیا ہے مالی سال2026-27اور2027-28کے ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ بھی تیار کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...