اسلام آباد/فیصل آباد /لاہور(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق مراکش کشتی حادثے کے اہم سہولت کار عبدالغفار کو گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا، گزشتہ روز مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 مسافر اور عبدالغفار نامی سہولت کار پاکستان پہنچے تھے، مسافروں کی نشاندہی پر سہولت کار کو حراست میں لے کر فیصل آباد منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ عبدالغفار سے اہم شواہد برآمد کرلیے گئے، پاکستانی ایجنٹ عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں اہم سہولت کاری کی، ملزم سال 2023 سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا۔ملزم کا باپ سرفراز اور قریبی رشتہ دار منیر 2018 سے موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم عبدالغفار کے افریقی اسمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کیے گئے، ملزم نے دیگر انسانی اسمگلروں کے ساتھ مل کر معصوم شہریوں کا استحصال کیا، ملزم اور اس کے ساتھی موریطانیہ اور برکینا فاسو میں انسانی اسمگلنگ میں سرگرم رہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر کشتی میں سوار کروایا، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے، ملزم کا تعلق پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، بین الاقوامی سطح پر متحرک انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی پیش رفت جاری ہے۔ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے اسمگلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے عناصر کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہریوں کو مراکش سے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت عمر حیات اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، ملزمان کو فیصل آباد اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عمر حیات نے شہری کو سمندر کے ذریعے یورپ بھجوانے کے نام پر 57 لاکھ روپے ہتھیائے، شہری کو وزٹ ویزے پر براستہ مختلف ممالک موریطانیہ بھجوایا گیا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ فرد کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے اسپین بھجوانا تھا، متاثرہ شہری اس وقت موریطانیہ میں ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد نعیم نے سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 21 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔ملزم محمد نعیم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...