لاہور(این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گزشتہ برس نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں برس میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوستی اور تعاون کی موجودہ بنیادوں کو استوار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
جماعت اسلامی کا 5فروری کو مہنگی بجلی ،آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف احتجاجی تحریک...
لاہور( این این آئی)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی...
آئی سی سی نے ڈیوڈ بون ، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی...
لاہور(این این آئی) آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ...
صدر کا18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ...
بلوچستان ، قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ اہلکار شہید ، کارروائی میں...
راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں،...
امریکا ، ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد
واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں...