اسلام آباد (این این آئی)جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوا۔فرح جمشید، انعام اللّٰہ خان، مدثر امیر، ثابت اللّٰہ، عبدالفیاض، صلاح الدین اور صادق علی کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرِغور تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 10 ایڈیشنل ججز کا مطالبہ کیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ مجھے دسواں جج بھی چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی رائے سے اتفاق کیا۔پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سے ہوئیں۔3 جوڈیشل کمیشن ممبران کی اقلیتی رائے نے کہا کہ 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا تھا، 9 کے بجائے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری نہ دی جائے۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز تعیناتی کے لیے 40 ناموں پر غور کیا گیا، ایڈیشنل ججز کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 36 وکلاء کے ناموں پر غور کیا گیا۔
مقبول خبریں
جماعت اسلامی کا 5فروری کو مہنگی بجلی ،آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف احتجاجی تحریک...
لاہور( این این آئی)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی...
آئی سی سی نے ڈیوڈ بون ، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی...
لاہور(این این آئی) آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ...
صدر کا18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ...
بلوچستان ، قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ اہلکار شہید ، کارروائی میں...
راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں،...
امریکا ، ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد
واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں...