امریکا ، ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد

0
22

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔حکام کے حوالے سے بتایا گیاکہ ریگن ایئرپورٹ اور اطراف میں صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔