بلوچستان ، قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ اہلکار شہید ، کارروائی میں بارہ دہشتگرد مارے گئے

0
23

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں، کارروائی کے دور ان بارہ دہشتگرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق 31جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں نے منگوچر کے قریب سڑکیں بلاک کر ناشروع کردیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ دشمن طاقتوں کے کہنے پر دہشتگردوں کے اس ایکشن کا مقصد بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کر نا اوربنیادی طورپر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا تھا ۔ معلومات حاصل ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچنے کی کوشش کررہے تھے تاکہ دہشتگردوں کے اس منصوبے ناکام بنایا جائے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دور ان بارہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم آپریشن کے دور ان اٹھارہ فوجی اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام نوش کیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں آپریشن کیا گیا تاکہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کو گرفتارکیا جاسکے ۔بیان میں کہاگیاکہ پاکستان کے سکیورٹی فورسز قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج بلوچستان میں استحکام اورترقی کیلئے کام کرتی رہے گی اور ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے ارادے کو مزید مضبوط کریں گی ۔