اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ہفتہ کوجاری بیان میں صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جامِ شہادت نوش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت کیا اور کارروائی کے دوران 12دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا ہے۔صدر نے شہدا کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔آصف علی زرداری نے کہاکہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی عوام ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کرتے ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
مقبول خبریں
جماعت اسلامی کا 5فروری کو مہنگی بجلی ،آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف احتجاجی تحریک...
لاہور( این این آئی)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی...
آئی سی سی نے ڈیوڈ بون ، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی...
لاہور(این این آئی) آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ...
صدر کا18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور18سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ...
بلوچستان ، قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ اہلکار شہید ، کارروائی میں...
راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں،...
امریکا ، ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد
واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں...