سعودی ولی عہد سے الشرع کی ملاقات ، شام کی مدد کے طریقوں پرتبادلہ خیال

0
15

دمشق(این این آئی )شام کے صدر احمد الشراع ملکی اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کے پہلے دورے پر پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی اہم ملاقات ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر ولی عہد نے شام کی مدد اور عرب جمہوریہ کے ساتھ تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کئی پہلوئوں سے جائزہ لیا، خطے میں پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حالات کی مزید بہتری کے امور زیر غور آئے۔ولی عہد نے اس ملاقات کے موقع پر شامی صدر کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور شامی عوام کے لیے اپنی خوشگوار امیدوں اور نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی۔شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہماری طویل ملاقات ہوئی ہے۔ میں نے ملاقات کے دوران شام کے مستقبل کے لیے ولی عہد کی حقیقی خواہش کو محسوس کیا ہے۔ وہ شام کی مدد کرنے کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں۔