غزہ (این این آئی)سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پیش کیے جانے والی طبی لوازمات پر مشتمل امدادی قافلے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہسپتالوں اور صحت کے مراکز پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قافلے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے جاری عوامی مہم کا حصہ ہیں۔غزہ کی پٹی میں متعلقہ سعودی مرکز نے امدادی سامان وصول کر کے مختص اداروں کی رابطہ کاری سے اس کی تقسیم شروع کر دی۔ یہ امداد ان ہسپتالوں اور صحت کے مراکز تک پہنچائی جائے گی جو موجودہ صورت حال کے نتیجے میں طبی کمک اور لوازمات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔یہ امداد مملکت سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ انسانی و امدادی پروگراموں اور منصوبوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہے تا کہ مختلف بحرانات اور مصائب کے حالات میں برادر فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا جائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...