کْرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے،علی امین گنڈاپور

0
12

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہاہیکہ کْرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کْرم میں قیام امن کیلئے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کْرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج سے مقابلے کو تیار ہیں، بنکرز کْرم میں قیام امن کیلئے مسئلہ تھے، جنہیں روز گرایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کْرم سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتاً فوقتاً اٹھتا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ راشن کی چار بڑی کھیپ کْرم پہنچائی جا چکی ہیں۔