اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری (کل)منگل کو4 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ایڈوانس ٹیموں کی چین روانگی شروع ہو گئی، صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔اعلیٰ سطحی وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کرینگے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے،چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر مشاورت ہو گی۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریس ایسوسی...
وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، قلات دہشتگردی واقعے میں زخمی جوانوں...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہوںنے قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی سکیورٹی فورسز کے...
پاکستانی ڈاکٹروں کانیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے کامطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو...
گوجرانوالہ،مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالا ایک اور نوجوان گھر پہنچ گیا
گجرانوالہ(این این آئی)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔عامر علی نے بتایا کہ وہ 6...
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم جاری مالی سال کے دوران35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا...