نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے چیزیں کنٹرول ہو سکتیں، جاوید لطیف

0
11

اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نوازشریف کے ایکٹوہونے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتیں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جہاں تک پارٹی ڈیمج کنٹرول کی بات ہے تو اس کو ٹائم لگے گا مگر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے اور حقائق قوم تک پہنچانے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ نے بڑی اچھی بات کی مگر پھر مجھے یہ بھی کہنے کی اجازت دے دیں کہ یہ کیسی پی ٹی آئی دشمنی تھی کہ خیبر پختونخوا میں ان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت دیدی گئی۔