اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدر طیب اردوان کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کیلئے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کیلئے میٹنگ کی۔پاکستان نے ترکیہ کو ملک میں22 کروڑ جانوروں کو اجاگر کرتے ہوئے مویشیوں کی ویکسینیشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے جبکہ ترکیہ نے پاکستان کی زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستانـترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس میں شریک صدارت ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...