نیویارک (این این آئی )پاکستان میں افغان مہاجرین کے امور کو دیکھنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو اس امر پر گہری تشویش ہے کہ پاکستان کے حکام نے افغان شہریوں کو اپنے دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے جڑواں شہر راولپنڈی سے نکنلے کا حکم جاری کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان تشویش ظاہر کرنے والی یو این ایجنسیوں میں یو این ایچ سی آرکے علاوہ آئی او ایم انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن شامل ہیں ۔ دونوں اقوام متحدہ کی چھتری تلے کام کرتی ہیں۔ان کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان میں رہائش پذیر افغانیوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے فوری طور پر نکل جائیں۔ یو این ایجنسیز کے نزدیک یہ انسانی حقوق کے حوالے سے درست نہیں ہے۔ جبکہ پاکستان جسے بد امنی اور دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے وہ اپنی سلامتی کے لیے اقدامات کے تحت ایسا کرنا ضروری سمجھتا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے یو این سی ایچ آرکے مطابق ماہ جنوری سے اب تک پاکستان نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے 800 افغان شہریوں کو نکال کر ڈی پورٹ کر دیا ۔یو این سی ایچ آرکے فلیپا کینڈلر نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘ مہاجرین کو پناہ دینے کے بارے میں پاکستان کی روایت قابل فخر اور کردار فراخدلانہ رہا ہے ، جس کی تعریف کی جاتی رہی ہے۔ لیکن اب افغانیوں کو نکالنا درست نہیں ہے۔مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی تنظیم آئی او ایم کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں مہاجرین کو رجسٹر کرنے کا ایک باقاعدہ نظام وضع کیا جائے، جس کے تحت سکریننگ بھی ممکن ہو سکے۔ نیز بین الاقوامی سطح پر پناہ گزینوں اور مہاجرین کو جو تحفظ دیا گیا ہے وہ بھی جاری رکھا جائے۔
مقبول خبریں
8 فروری کو یوم سیاہ پر بھرپوااحتجاج کیاجائیگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔نجی ٹی وی...
بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بلوچ نوجوان پہاڑوں پرچڑھے،ماہرنگ بلوچ نے...
اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد...
پیکا ایکٹ کسی پرقدغن لگانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے،وفاقی وزیر...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کی ذمہ داری صرف ایک ادارہ...
جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے...
وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت...