اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیکا ایکٹ پر صحافیوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ کمیٹی چیئرمین پولین بلوچ نے کہاہے کہ تمام فریقین کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی اجلاس کے دوران کہاکہ پیکا ایکٹ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہے اور اس سے اخبارات یا ٹی وی چینلز متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے ہی قواعد و ضوابط کے تحت چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر کروڑوں کمانے والے افراد کو بھی ملکی قوانین کے تحت کچھ دینا ہوگا جبکہ اس ایکٹ سے روایتی میڈیا کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کو پیکا میں کوئی متنازع شق نظر آتی ہے تو اسے واضح کیا جائے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سنگین دھمکیاں دی گئیں، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا کہ فیک نیوز ایک حقیقت ہے اور صحافی بھی اس کے خلاف ہیں تاہم اس قانون پر صحافیوں کو ساتھ بٹھا کر بات کی جائے۔ انہوں نے یاد دلایاکہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کی کوشش کی تھی۔کمیٹی چیئرمین پولین بلوچ نے اعلان کیاکہ حکومت صحافیوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے خدشات سنے گی اور ان کا حل نکالا جائے گا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...