پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی، حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔