اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بلوچ نوجوان پہاڑوں پرچڑھے،اس کے بعد سے لوگوں کی ناراضیاں ختم نہیں ہو رہی،ماہرنگ بلوچ نے لوگوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے،بلوچ علاقوں میں پاکستان کے خلاف نعرے لگتے ہیں،وہاں کے سکولوں میں اب پاکستان کا پرچم نہیں لہراتے،انہوں نے اپنے ترانے بنائے ہوئے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آخر بلوچ اور پختون اس نہج پر پہنچے کیوں؟لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنا ہو گا،لوگوں کے جائز شکایات کو سنا جائے،اگر طے ہو گیا ہے کہ بلوچستان اور کے پی کو ریاست سے الگ کرنا ہے تو ایسے ہی چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کو ماہرنگ بلوچ سے نہ جوڑے بلکہ 1958سے جوڑا جائے،1970میں ساری نارضیاں بھولا کر بلوچ رہنماؤں نے الیکشن میں حصہ لیا،جس کے نتیجے میں سردار عطائ اللہ مینگل بلوچستان اور مفتی محمود خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی بنے،ایک ڈرامہ رچایا کر عراق سے اسلحہ لانے کا الزام لگا عطاء اللہ مینگل کی حکومت ختم کر دی گئی۔
مقبول خبریں
8 فروری کو یوم سیاہ پر بھرپوااحتجاج کیاجائیگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔نجی ٹی وی...
بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بلوچ نوجوان پہاڑوں پرچڑھے،ماہرنگ بلوچ نے...
اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد...
پیکا ایکٹ کسی پرقدغن لگانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے،وفاقی وزیر...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کی ذمہ داری صرف ایک ادارہ...
جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے...
وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت...