دبئی (این این آئی)ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق 2024 میں 4 عرب ممالک کے لوگوں نے 166.8 ٹن سونا خریدا جب کہ سال 2023 میں یہ حجم 180.1 ٹن رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ برس مصریوں کی جانب سے سونے کی خریداری کا حجم تقریبا 12% کم ہو کر 50.1 ٹن ہو گیا۔ سال 2023 میں 57 ٹن سونے کی خریداری کے ساتھ مصریوں کا پہلا نمبر تھا جو گذشتہ سال کے اختتام پر دوسری پوزیشن میں تبدیل ہو گیا۔گذشتہ برس 2024میںسعودیوں کا پہلا نمبر رہا جنھوں نے 50.3 ٹن سونا خریدا تاہم یہ 2023 کے مقابلے میں تقریبا 4% کم رہا جب سونے کی خریداری کا مجموعی حجم 52.3 ٹن تھا۔گذشتہ برس سونے کی خریداری میں اماراتیوں کا تیسرا نمبر رہا جنھوں نے 48 ٹن سونا خریدا۔ یہ حجم 2023 کے مقابلے میں 6% کم رہا جب خریداری کا مجموعی حجم 51.2 ٹن تھا۔ گذشتہ برس سونے کی خریداری میں کویتیوں کا چوتھا نمبر رہا جنھوں نے 18.4 ٹن سونا خریدا۔ تاہم یہ حجم 2023 کے مقابلے میں تقریبا 6% کم رہا۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...