جدہ(این این آئی)وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے جدہ میں ملاقات کی، جس میں او آئی سی رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران، وزیر تجارت جام کمال خان نے او آئی سی کے ساتھ پاکستان کے گہرے روابط کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مسلم دنیا میں اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے وزیرِاعظم کی جانب سے او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11ـ12 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیر نے او آئی سی کی خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔وزیر تجارت نے او آئی سی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشحالی اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیرِ نگرانی کیے گئے اقدامات سے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری ”میڈ ان پاکستان” نمائش کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور اس ایونٹ کو پاکستانی صنعت کی طاقت کو اجاگر کرنے والا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش او آئی سی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔وزیر نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے لاہور میں رواں سال منعقد ہونے والی 18ویں او آئی سی تجارتی نمائش کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا اور او آئی سی کی حمایت حاصل کرنے کی درخواست کی تاکہ یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے پاکستان کے او آئی سی میں اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا اور رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری
واشنگٹن/کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان...
اعظم نذیر تارڑ سے جاپانی سفیر شو ایچی اکاماٹسو کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے جمعہ...
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ،معیشت کی ترقی کیلئے بھی مل...
لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی...
معاشی بہتری ،مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ، مخلوق خدا...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری ،مہنگائی...
اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی (این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ...