اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے اور درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کرلیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول کیے جانے والے ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے، جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران اعتراض اٹھایا؟ لائن لاسز کی بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے، کبھی بجلی چوری کے خلاف مہم چلائی؟وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں سرچارجز، مختلف ٹیکسز اور ایف اے ڈی شامل ہوتا ہے، ہماری درخواست مختلف نوعیت کے سرچارجز اور ایف اے ڈی کے خلاف ہے۔آئینی بینچ نے درخواست پر اعتراضات ختم کردیے اور درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری
واشنگٹن/کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان...
اعظم نذیر تارڑ سے جاپانی سفیر شو ایچی اکاماٹسو کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے جمعہ...
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ،معیشت کی ترقی کیلئے بھی مل...
لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی...
معاشی بہتری ،مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ، مخلوق خدا...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری ،مہنگائی...
اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی (این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ...