لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی بلکہ معیشت کی ترقی کے لئے بھی مل کر کام کرنا ہوگا، کراس بارڈر مسائل کوبھی مل کر حل کیاجاسکتا ہے، سی پی اے کانفرنس میں شامل ممالک کے صوبوں کو اکٹھا لے کر چلنا ہوگا، اس وقت دنیا میں گڈ گورننس کے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی ابھرتی ہوئی جمہوریت غربت، ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل ترقی، اور عوامی صحت جیسے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ایشیا ء اور جنوب مشرقی ایشیا ء کی پہلی سی پی اے کانفرنس کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،سپیکر سری لنکا پارلیمنٹ ڈاکٹر جگت وکرہ ،ملائیشین سینٹ ممبر سینیٹر پیٹر ڈینگم ،ڈپٹی سپیکر مجلس آف مالدیپ احمد ناظم ،سی پی اے ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر کرسٹوفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ایشیا ء اور جنوب مشرقی ایشیا ء کی پہلی سی پی اے کانفرنس کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہوا جس میں اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کانفرنس کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن ( سی پی اے ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہا ہوں،یہ اجتماع جامع ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے ہماری مشترکہ وابستگی کا مظہر ہے۔سب سے پہلے، میں معزز اسپیکر پنجاب اسمبلی، ملک محمد احمد خان کو اس شاندار کانفرنس کی میزبانی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے قوانین کو قومی اسمبلی کے قوانین کے برابر کیا، اس وقت دنیا میں گڈ گورننس کے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس وقت نوجوانوں،خواتین ، اقلیتوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ہزار قومی اسمبلی کے انٹرنیز کو ٹریننگ دی گئی ہے جو قومی اسمبلی میں کام کرتے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری
واشنگٹن/کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان...
اعظم نذیر تارڑ سے جاپانی سفیر شو ایچی اکاماٹسو کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے جمعہ...
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ،معیشت کی ترقی کیلئے بھی مل...
لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی...
معاشی بہتری ،مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ، مخلوق خدا...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری ،مہنگائی...
اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی (این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ...