اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے جمعہ کو خیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے بات چیت کے دوران پاکستان اور جاپان کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں جاپان کے تعاون اور معاونت کا اعتراف کیا اور جاپان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں تعاون کے جاپانی عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے جاپان اور پاکستان کے درمیان اوورسیز ڈویلپمنٹ اسسٹنس (او ڈی اے) کے 70 سال مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا اور پاکستان کی ترقی میں اپنی شراکت داری جاری رکھنے کے لیے جاپان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مفاد کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...