نیویارک(این این آئی )درجنوں ملکوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو پابندیوں کے ساتھ نشانہ بنانے سے انتہائی سنگین جرائم کے لیے استثنی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور اس سے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کا خطرہ ہے۔ پابندیاں ان تمام حالات کو بری طرح نقصان پہنچائیں گی جو اس وقت زیر تفتیش ہیں کیونکہ عدالت کو اپنے فیلڈ دفاتر کو بند کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق79 ممالک جن میں عدالت کے تقریبا دو تہائی ارکان ہیں نے ایک بیان میں کہا ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مضبوط حامی ہونے کے ناطے ہم عدالت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش پر معذرت خواہ ہیں۔ رکن ممالک نے سلووینیا، لکسمبرگ، میکسیکو، سیرا لیون اور وانواتو کی پہل اور برطانیہ، فرانس، جرمنی، جنوبی افریقہ، فلسطینی اتھارٹی، کینیڈا، چلی اور پاناما کی طرف سے دستخط کیے گئے مشترکہ بیان جاری کیا۔